الیکشن قواعد کی خلاف ورزی پر سی ای او ایجوکیشن ملتان سمیت 31 اساتذہ معطل کردئیے گئے
الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حکام کی ہدایت پر محکمہ سکولز نے سی ای او ایجوکیشن ملتان سمیت 31 اساتذہ کو فوری پر معطل کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔
جاری مراسلے کے مطابق سی ای او محمد فیض احمد کو الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور پیڈا ایکٹ کی شق نمبر چھ کے مطابق فوری طور پر معطل کرکے ریلف کیا جاتا ہے، ان کی خدمات کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کے سپرد کی جاتی ہیں۔
جبکہ دوسرے مراسلے کے مطابق ڈی ای او ویمن ایلمنٹری ڈاکٹر شمیم کو فوری طور پر سی ای او ایجوکیشن ملتان کا اضافی چارج دیا جاتا ہے، اور ان کو تاحکم ثانی کام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں پی پی 214 میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 30 اساتذہ کو فوری طور پر معطل کرکے ڈی ای او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ دیاگیا ہے ۔