Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیچرز کی آن لائن ٹریننگ؛ انٹرنیٹ ایشوز نے مشکلات بڑھا دیں

پنجاب کےایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں، اساتذہ کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ٹریننگ کا عمل بار بار رک جاتا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا، جس سے ماڈیولز نامکمل رہ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جبکہ تکنیکی مسائل برقرار ہیں، اساتذہ نے ویب سائٹ کی خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریننگ بروقت مکمل کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button