اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کیسز طلب کرلئے

محکمہ سکولز نے 2014 سے لیکر 2018 تک بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کیسز طلب کرلئے۔
ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ڈی پی آئی سکولز کی ہدایت پر تمام سی ای او ز کو ہدیات کی جاتی ہے 2014 سے لیکر 2018 تک بھرتی ہونے والے تمام ایجوکیٹرز کی سروس کو ریگولر ائزیشن کرنے کےلئے ریکارڈ تیار کرکے ارسال کیا جائے۔
ایسے اساتذہ جو دوسرے اضلاع سے ٹرنسفر ہوکر آئے ہیں ان کا ریکارڈ بھی ارسال کریں جو ریکارڈ ارسال کیا جائے ان میں تمام اسناد تصدیق شدہ ، تقریری کے احکامات ، نوانکوائری سرٹیفکیٹ ، نوآڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ ، کم سے کم تین سا ل کی کارکردگی رپورٹ، تازہ تصاویر اور مکمل بائیو ڈیٹا شامل ہے ، فائل ہر طرح سے مکمل کرکے فارڈنگ مراسلے ساتھ ارسال کی جائے ۔
اگر کسی ادارے میں اس عرصے میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹر کام نہیں کرر ہے ہیں وہ سرٹیفکیٹ دیں گے کہ ان کے ادارے میں ایسا کو شخص کام نہیں کررہا ہے ۔


















