Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں کی نجکاری : اساتذہ کا احتجاج، لاہور میں مظاہرے کےلئے قافلے بھی روانہ
سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کے مسائل بارے احتجاج شروع ہوگیا، ملتان سمیت پنجاب بھر میں مظاہرے کیے گئے اور بڑے مظاہرے کےلئے پنجاب بھر سے اساتذہ لاہور پہنچ رہے ہیں۔
گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے مظاہرے میں کثیر تعداد میں اساتذہ اور دیگر ملازمین نے شرکت کی، شدید گرمی میں ہاتھوں میں پوسٹر اٹھائے اساتذہ اور دیگر ملازمین نے نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کا خاتمہ کیا جائے ،لیو انکیشمنٹ کے ظالمانہ نوٹیفیکیشن کی واپسی کی جائے، بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے، کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کی جائے تمام ملازمین کے الاؤنسز میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپنے غیر قانونی اقدامات واپس لے، مطالبات کی منظوری تک مرکزی قیادت کی کال پر اسی طرح سراپا احتجاج رہیں گے۔