Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولز ٹیچرز کا احتجاج جاری

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان میں سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو وفاق اور دیگر صوبوں کے مساوی حقوق اور مراعات فراہم کی جائیں۔

احتجاج میں شریک اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ملازمین کو بلا تفریق وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ملک کے دیگر حصوں میں فراہم کی جا رہی ہیں۔
پنشن، گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ، گروپ انشورنس اور ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 فیصد سمیت دیگر مالی مراعات ان کا بنیادی حق ہیں، جنہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔

شرکاء نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور 17-اے رولز کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر میں اپ گریڈیشن اور مساوی نظام کی فراہمی سے ہی ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہے۔

آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button