کرپٹ ڈی ڈی ای او کی بحالی کی کوشش، اساتذہ کا شاہ محمود کے گھر کے سامنے احتجاج
کرپشن کے الزامات میں عہدے سے الگ کی گئی ڈی ڈی ای او کی دوبارہ تعیناتی کے اطلاعات پر اساتذہ کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاج۔
تفصیل کے مطابق سابق ڈی ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ سلطانہ رانا جن کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیاگیا تھا کو بحال کرنے کےلئے زین قریشی متحرک تھے ۔
جس پر اساتذہ نے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاج کیا ، اور نعرے بازی کی ۔
احتجاج کی اطلاع ملنے پر شاہ محمود قریشی نے مظاہر ین کو ملاقات کےلئے بلا لیا، اور ان کے تحفظات سنے۔
اساتذہ کا کہناتھا کہ ایک کرپٹ ڈی ڈی ای او کو تعینات نہ کیا جائے، بلکہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرے۔
جس پر شاہ محمود قریشی نے اساتذہ کویقین دہانی کرائی کہ کسی کرپٹ افسر کی سپورٹ نہیں کی جائے گی ،ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا جس کے بعد اساتذہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔