Breaking NewsEducationتازہ ترین
طلباء و طالبات و اساتذہ کرام کی عزت اور انسانی وقار کی حفاظت کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے:پیف ترجمان
پیف ترجمان نے کہا ہے کہ پیف پارٹنر سکولوں میں طلباء و طالبات و اساتذہ کرام کی عزت اور انسانی وقار کی حفاظت کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے ۔
ملتان کے علاقے مخدوم رشید، بستی عاربی کے ایک پیف پارٹنر اسامہ اسلامک پبلک سکول میں ایک طالبہ سے زیادتی کی اطلاعات پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے مذکورہ سکول پارٹنر کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے، مقامی پولیس کی جانب سے ملزم ماسٹر ظہیر احمدکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سکول زیادتی کیس: ٹیچر معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ اسامہ اسلامک پبلک سکول کی پارٹنر شپ ملزم ظہیر احمد کی بیوی نسیم کوثر کے نام پر ہے، اور ایسا قبیح فعل کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔