ارلی چائلڈ ایجوکیشن پراجیکٹ کے لئے 11 اضلاع کے اساتذہ کی ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ
محکمہ سکولز نے سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز (بہاولپور، ڈی جی خان، خوشاب، لیہ، لودھراں، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، میانوالی، بھکر، بہاولنگر، اور راجن پور کو مراسلے جاری کئے ہیں کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے معیار کو بڑھانے کےلئے ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دو حصوں میں ہوگی۔
اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کو ڈسٹرکٹ سکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری علم، مہارت اور رویہ سے آراستہ کرنا ہے، یہ تربیت دو بیچوں میں ہو گی۔
تربیت کا پہلا بیچ اگلے ہفتے تحصیل کی سطح پر شروع ہونے والا ہے، تربیت کے شرکا کی فہرست جاری کردی گئی ہے اگر ان کی ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے، جیسے پروموشن، ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ، تو سی ای او اس سے آگاہ کرے گا۔
اگر مقررہ تاریخ تک کوئی تبدیلیاں موصول نہیں ہوتی ہیں، تو فہرست کو حتمی تصور کیا جائے گا