پنجاب بینک کے سافٹ ویئر میں خرابی؛ اساتذہ تنخواہوں سے محروم، آج احتجاج کا اعلان

یوناٸٹیڈ ٹیچرز یونین ملتان کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس غلام قاسم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس کا سپیشل ایجنڈا محکمہ تعلیم کےوہ ملازمین تھے جن کےاکاونٹس بینک آف پنجاب میں ہیں، گیارہ دن گذرچکے مگر تنخواہوں سے محروم ہیں۔
اجلاس میں کہاگیا کہ دکانداروں نے مزید قرض دینے سے انکارکردیاھے۔ بچوں کی فیسوں کی عدم اداٸیگی کے سبب تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بچوں کو فوری اداٸیگی فیس یا پھر فوری اخراج کی دھمکیاں دی ہیں۔
اجلاس میں سی ای او ڈی ای اے ملتان اور فنانس سیکریٹری سےدرخواست ہے کہ تنخواہوں اداٸیگی کو یقینی بنائیں ورنہ آج شام چار بجے پریس ملتان کے سامنے احتجاج اور احتجاجی مارچ کریں گے۔
اجلاس میں یوناٸٹیڈمیونسپل ٹیچرزیونین ملتان پنجاب صدررانااظہر محمود۔جنرل سیکرٹری محمدشفیق ۔ محمدرفیق بلوچ سرپرست اعلٰی غلام شبیر خان غلام قاسم۔سیدطاہر گیلانی۔ طارق مسعود الحسن۔ ارشادرحمانی۔ ارشدمحمود ہدایت اللہ خان سلیم قادر۔ نذیرخان۔ فخر بوچ۔ محمدبوٹا۔ نجیب اللہ۔ غلام حیدرخان۔ اختر حسین بھٹی۔ محمداکبر۔ محمدطاہر۔ اللہ بخش۔ عبدالغفار خان۔ ملک مقبول حسین۔ بابافیاض۔ نعیم بھٹہ۔ ۔محمداعجازبھٹہ۔ ارشادقمر۔ شاہدفاروق۔ شیخ محمدخالد۔ محمدفہیم نے شرکت کی ۔



















