Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ، 32 اساتذہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکول نے تعلیم بورڈ ملتان کی درخواست پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی کےلئے اساتذہ نام دئے تھے مگر 32 اساتذہ نے امتحانات میں ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا اور غیر حاضر رہے، جس پر ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایمپلائیز ایفیشنسی ڈسپلن ایکٹ (پیڈا)کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی نہ دینے پر اپ کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے، تمام اساتذہ کو 31 جولائی کی صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف جمع کرائیں ۔




















