Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کی نجکاری : اساتذہ کا کل سے احتجاج کا اعلان

13 ہزار سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے اور سکولوں میں موجود 56 ہزار سات سو اسی اساتذہ کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ، اساتذہ نے کل سے احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے 13 ہزار سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اساتذہ کی اسامیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اساتذہ کی شارٹیج سوا لاکھ سے کم ہوکر 55 ہزار رہ جائے گی، 35 فیصد اسامیاں ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی ہیں۔

پرائمری سکول ٹیچر گریڈ 14 اور ایلمنٹری سکول ٹیچرز گریڈ 15 کی اسامیاں ہیں، پنجاب بھر میں سوا لاکھ اساتذہ کی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں، رواں سال مزید دس ہزار اساتذہ عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے، 65 ہزار آسامیاں ختم کرنے سے سوا لاکھ اساتذہ کی شارٹیج کم کرنے میں مدد ملے گی، اسامیاں ختم کرنے سے شارٹیج 55 ہزار پر پہنچ جائے گی۔

جس پر اساتذہ یونین نے آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف کل 29 مئی کو احتجاج کی کال دے دی، اساتذہ یونین کا کہنا ہے کی سکولوں کو ٹھیکے پر دینے سے تعلیمی معیار مزید گرے گا، پنجاب بھر سے اساتذہ لاہور میں اکھٹے ہو کر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور احتجاج کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button