Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ٹیموں نے انسپکشن کا آغاز کردیا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ٹیموں نے انسپکشن کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی ٹیموں نے گزشتہ روز ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری کردیے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی قیادت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے شادمان کالونی،شیرشاہ سمیت دیگر مقامات پر گھر گھر لاروا کی چیکنگ کی اور نوٹس جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔شہری اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل پراپرٹیز سیل کردی جائیں گی، تمام شہری ڈینگی کی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔


















