Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان سے جدہ جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

ترجمان کے مطابق پی آئی اےملتان سے جدہ جانیوالی پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی ہوگئی 777طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بج گئے ۔
فلائٹ کے کپتان نے مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعدطیارے کی لینڈنگ کی اجازت ملنے پرطیارے کو مسقط ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
7ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا، پی آئی اےطیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔
پی آئی اے طیارے کی کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کے لیے روانہ کردیا گیا۔



















