Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا
کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے گرفتار کارکن کی ضمانت بعد از گرفتاری پر پولیس سے 30 اپریل کو ریکارڈ طلب

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت ڈیرہ غازی خان کے جج بخت شہزاد نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے گرفتار کارکن کی ضمانت بعد از گرفتاری پر پولیس سے اپریل30 کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم کاشف علی نے کونسل باصر خان سکھانی کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سناواں تحصیل کوٹ ادو کی پولیس نے 70 نامزد ملزم ظاہر کئے کہ انکا تعلق کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے ہے اور سائل کو نامعلوم افراد کی لسٹ میں شامل کرکے گرفتار کیا ہے تاحال سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں پابند سلاسل ہوں اور بے گناہ ہوں۔ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔


















