Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تہذیب حافی اور سرائیکی کے مقبول ترین شاعر افکار علوی نے جشن بہاران میلہ لوٹ لیا

جشن بہاراں کے موقعہ پر ضلعی حکومت ملتان کے زیر اہتمام "غزل اس نے چھیڑی” کے عنوان سے محفل مشاعرہ کی صدارت عامر کریم خاں ڈپٹی کمشنر نے کی۔

مشاعرے میں نسل نو کے پسندیدہ شاعر تہذیب حافی اور سرائیکی کے مقبول ترین شاعر افکار علوی نے اپنا کلام سنایا۔

ملتان آرٹ کونسل میں منعقدہ مشاعرہ میں سینکڑوں حاضرین نے کئی گھنٹے تک فرمائیش کر کے تہذیب حافی اور افکار علوی سے شاعری سنتے رہے۔

نظامت شاکر حسین شاکر نے کی۔

مشاعرہ کے اختتام میں صدر مشاعرہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا جشن بہاراں کے ذریعے ملتان کے شہریوں کو ضلعی حکومت نے درجنوں تقریبات کا انعقاد کر کے پرانی روایت کو زندہ کیا، اب جشن بہاراں ہر سال منعقد ہوا کرے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button