Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز کے مرد اسسٹنٹ پروفیسر کی عارضی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی

یہ لسٹ 3672, اسسٹنٹ پروفیسر جو ستائیس جنوری 2025, کو کیڈر میں موجود ہیں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسے اپنے ماتحت اسسٹنٹ پروفیسرز کے نوٹس میں لائیں اور وہ دیکھیں کہ آیا اس میں درج تمام کوائف یا کچھ غیر درست ہیں یا موجود نہیں یا کچھ مسنگ ہیں تو دس فروری 2025 تک پرنسپلز سے فارورڈ کروا کے تھرو پراپر چینل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کے دفتر کو بھجوائیں۔
اگر کوئی درج افسران میں سے اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پا کر یا سلیکٹ ہو چکا ہے یا ڈیپارٹمنٹ چھوڑ چکا ہے، ریٹائر ہو چکے ہیں یا انتقال کر چکے ہوں، سروس سے نکال دئیے گئے یا ایکسٹرا آرڈنری لیو بغیر تنخواہ جاچکے ہیں اور اس کا نام سنیارٹی لسٹ میں موجود ہے تو دستاویزی ثبوت کے ساتھ فراہم کریں۔