ایمرسن یونیورسٹی کے انڈونمنٹ فنڈ میں ایک کروڑ کا عطیہ
پاکستانی نثراد معروف امریکن بزنس مین انجنئیر تصور علی خان کا اپنی مادر علمی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کاایک روزہ دورہ اور یونیورسٹی کے انڈونمنٹ فنڈ کے لئے ایک کروڑ کا فنڈ دیا۔
ترجمان کے مطابق انجنئیر تصور علی خان 1969 سے 1971 تک کے عرصے میں ایمرسن یونیورسٹی کے طالب علم رہے ہیں، انہوں نے ایف ایس سی کی تعلیم ایمرسن کالج جو کہ اب ایمرسن یونیورسٹی سے حاصل کی، وہ امریکہ میں ایک بزنس گروپ کے سی ای او ہیں۔
انہوں نے اپنی مادر علمی ایمرسن یونیورسٹی کے انڈونمنٹ فنڈز کے لیے 10 ملین کی خطیر رقم،اقبال ہال بوائز ہاسٹل کی مکمل تز ئین و آرائش کرانے اور عائشہ ہال گرلز ہاسٹل میں واٹر کولر دینے کا اعلان کیا۔
انجنئیر تصور علی ایمرسن یونیورسٹی اور شعبہ اردو کی لائبریری دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا کہ کم وقت میں ایمرسن یونیورسٹی نے اپنا مقام بنا لیا ہے اور ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔
انجنئیر تصور علی نے یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل اقبال ہال کا وزٹ کیا جہاں وہ 1969سے 1971 کے عرصے میں رہتے رہے ہیں، دوران وزٹ انہوں نے اقبال ہال کی مکمل تزئین و آرائش کرانے کا اعلان کیا۔
انجنئیر تصور علی کے ساتھ معروف معلم پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ سابقہ چئیرمن شعبہ اردو ایمرسن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر محمد نعیم جاوید ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا سیل ایمرسن یونیورسٹی، ڈاکٹر سجاد نعیم چئیرمن شعبہ اردو سیکرٹری ٹو وائس چانسلر شفقت عباس ہمراہ تھے۔