Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، اہم دہشتگرد کمانڈر سمیت 10 ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں جو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل، ہے، ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، ہتھیار سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button