رمضان المبارک 2026 کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری

پاکستان میں رمضان کا آغاز 18 یا 19 فروری سے ہوگا، جس کا انحصار چاند کی رویت پر ہے۔
پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی عملے کو روزے کی حالت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
مجوزہ شیڈول کے تحت ریگولر اسکول پیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز دوسری شفٹ 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اس وقت اسکولوں کے معمول کے اوقات صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہیں جو 15 اپریل تک نافذ العمل رہیں گے، تاہم رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی نئے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


















