Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا، مقابلے میں 2 جوان شہید اور میجر زخمی

پاک فوج نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے ، جبکہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button