Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تعینات 1ہزار 84 ہیڈز کو چارج الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف

سکول سربراہان چارج الاؤنس کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تعینات 1084 ہیڈز کو چارج الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔مل، چارج الاؤنس کی مد میں سکول سربراہان کو 1200 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جانا تھا۔ ہیڈز کو 4 ماہ گزرنے کے باوجود چارج سنبھالنے کے باوجود الاؤنس ادا نہیں کیا جارہا ہے۔
مذکورہ ہیڈز سے چھٹیوں کا کنوینس الاؤنس بھی کاٹ لیا گیا، سکول سربراہان کا کہنا ہے اے جی آفس کی جانب سے ہمیں ہیڈ تصور نہیں کیا جارہا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات معاملے کا نوٹس لیں۔




















