ٹیکنالوجی کالج کے اساتذہ کا ٹیوٹا سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں تمام سٹاف ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیوٹا حکام کی جانب سے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اساتذہ سے غیر متعلقہ کام لینے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے طلباء کا تعلیمی حرج ہورہا ہے، دفتری اوقات کار کے بعد دفتری امور کے متعلق جوابات طلب کرنے سے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی نجی زندگی متاثر ہورہی ہے۔
حکام بالا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ، نیز گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی پنجاب کے اوقات کار حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کے مطابق مقرر کیے جائیں۔
طلباء کے لیےٹرانسپورٹ کی سہولت میں اضافہ کیا جائے۔ دہشت گردی اور کرونا کے خدشات کے پیش نظر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری اور طلباء کو کالج اسمبلی سے استثنا دیا جائے۔
ٹیوٹا ملازمین کو 40 فیصد الائنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔کالج بلڈنگ اور سٹاف کالونی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری محکمہ تعمیرات پنجاب کے سپرد کی جائے ۔