Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز تبادلے : 5 روز میں چھ ہزار سے زائد درخواستیں موصول

محکمہ سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئےآن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔
پانچ روز میں 6 ہزار 64 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔
خواتین اساتذہ کی جانب سے 4 ہزار 278 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں، جبکہ اوپن میرٹ پر 2 ہزار 993 اساتذہ نے اپلائی کیا ہے۔
باہمی تبادلوں کے لئے 400 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔
اسی طرح ویڈ ولاک پالیسی کے تحت 2500 اساتذہ نے اپلائی کیا ہے ۔
تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانے کے لئے 30 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
تبادلوں کے آرڈرز 20 جولائی کے بعد جاری ہوں گے۔



















