سکولوں کی نجکاری؛ 13 ہزار سکولوں کےلئے 8 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں
محکمہ سکولز نے پیف کے ذریعے 13 ہزار سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 5جو ن تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، زیادہ تر درخواستیں ماسٹر ڈگری ہولڈرز، انجینئرز، پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی گئیں ہیں، این جی اوز اور پرائیویٹ شعبوں کی جانب سے بھی سرکاری سکولوں کی ملکیت لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، درخواستوں کی پروسیسنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن کو موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد دس ہزار سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے، محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہےکہ اس سے قبل پانچ ہزار سکولوں کی نجی شعبہ کو ٹھیکے پر دینے کیلئے 41 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
سکولوں کو نجی شعبہ کو دینے کے باوجود کنٹرول اور مانیٹرنگ محکمہ سکول ایجوکیشن کے سپرد رہےگی۔