Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہزاروں سکول اساتذہ کو سوشل سکیورٹی بینیفٹ 2022 کی تنخواہ کے مطابق نہ دیا جاسکا

کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ہزاروں سکول اساتذہ کو سوشل سکیورٹی بینیفٹ 2022 کی تنخواہ کے مطابق نہ دیا جاسکا ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم توجہ کے باعث کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ سوشل سکیورٹی بینیفٹ سے محروم ہیں۔

کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو سوشل سکیورٹی بینیفٹ 2022 کی تنخواہ کےمطابق ملنا چاہیے، سوشل سکیورٹی بینفیٹ 2017 کے مطابق ملنے سے اساتذہ کو سالانہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے۔

پے سکیل روائز ہونےکے باوجود سوشل سکیورٹی بینیفٹ تاحال 2017 کی تنخواہ کے مطابق دیا جارہا ہے۔

محکمہ سکوثلزکا کہنا ہے کہ ایس ایس بی 2022 کی تنخواہ کے مطابق دینے کیلئے اے جی آفس کو مراسلہ لکھ دیا ہے، اساتذہ کو ایس ایس بی جلد 2022 کی تنخواہ کے مطابق ملنا شروع ہوجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button