میپکو کی کھلی کچہریاں بھی بے سود، تھری فیز میٹروں کی عدم فراہمی کا مسئلہ کئی ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا
چیف ایگزیکٹو‘ایس ایز اور ایگزیکٹو انجینئرز کی کھلی کچہری میں سب سے زیادہ شکایات خراب میٹرز کی تبدیلی‘ نئے کنکشنوں کے میٹرز کی عدم تنصیب اور لوڈایکسٹینڈ کے کیسز زیر التوا ہونے کی موصول ہوئیں ، لیکن میپکو کے سٹورز میں تھری فیزمیٹرز ہی دستیاب نہیں ہیں، جبکہ صارفین اس حوالے سے ڈیمانڈ نوٹسزکی مد میں کروڑوں روپے میپکو کو جمع کراچکے ہیں، تو پھر کئی کئی ماہ تھری فیز میٹرز کی عدم فراہمی کا جواز نہیں بنتا۔
تھری فیز میٹرز کی کاسٹ کی رقم بھی اب 11300 سے یکمشت بڑھاکر16000روپے کردی گئی ہے۔
گزشتہ سال تھری فیز میٹر کی قیمت8600روپے وصول کی جاتی تھی جو اب تقریبا2گنا کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں کھلی کچہریاں بھی بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ ہزاروں صارفین متاثر ین میں شامل ہیں۔
انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں ، اور فوری طور پر تھری فیز میٹرز کی دستیابی کو یقین یبنایاجائے۔