Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سخت مانیٹرنگ سسٹم اور چھاپہ مار ٹیموں کی کارکردگی نے ملتان بورڈ کا روائتی نتائج سسٹم تبدیل کردیا

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میڑک کے امتحانات کے نتائج نے روایتی سسٹم تبدیل کردیا جس کیوجہ فول پروف سیکورٹی، سخت مانیٹرنگ ،اور ٹیموں کے چھاپے بتائے جارہے ہیں۔

اس امتحان میں 458 سنٹرز بنائے گئے تھے جس کےلئے تین ہزار918 سپروائزری سٹاف تعینات کیا گیا جبکہ سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر امتحانات نے مانیٹرنگ ٹیموں کی قیادت کی جس کی وجہ سے ناجائز ذرائع استعمال کرنے والے 57 امیدواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کی وجہ سے میرٹ یقینی ہوگیا ملتان میں صرف چار پوزیشن بن سکیں جبکہ زیادہ پوزیشن لودھراں اور وہاڑی کے امیدوار لے اڑے۔

اس کے ساتھ ساتھ پہلی بار سرکاری سکولوں کے طلباء کی کارکردگی بھی نکھر کے سامنے آگئی، ان کے 70 فیصد سے زائد طلباء نے گریڈ اے حاصل کیا، شفافیت کی وجہ سے روایتی بڑے نام پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button