Breaking NewsNationalتازہ ترین
مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز

ڈویژنل انتظامیہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے۔
انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ گرانفروشی ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نظر آئیں۔از خود مارکیٹ وزٹ کر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی جانچ کروں گا۔
کمشنر عامر خٹک نے سرکاری ریٹس نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں سیوریج اور صفائی کے ےالات بہتر کئے جائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔


















