Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ٹائمز یونیورسٹی کا کانووکیشن، طلباء میں ڈگریاں اور مڈلز تقسیم کیے گئے

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، اس وقت بھی اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں۔ آبادی کے تناسب سے پچھلی دو دہائیوں سے تعلیم سے محروم بچوں کے اعداد و شمار یہی ہیں، تاہم موجودہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ تعلیم کے لئے ریکارڈ فنڈ مختص کئے ہیں اور تعلیم کا بجٹ 17 ارب سے بڑھا کر 46 ارب روپے کر دیا ہے۔

وہ ملتان میں ٹائمز یونیورسٹی کے کانووکیشن 2025ء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر لیگی رہنما ڈاکٹر اختر ملک، شیخ طاہر رشید، عبدالغفار ڈوگر، جاوید انصاری، عمائدین شہر سردار مظفر محمود سیال، چوہدری ذوالفقار انجم، سرفراز مظفر، محمد اسلم شاد و دیگر بھی موجود تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے طلبا پر فی کس دس سے ساٹھ ہزار روپے فی ہفتہ خرچ کرتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جہاں 97 فیصد بچے پڑھتے ہیں، ان میں سالانہ فی کس پچیس سے تیس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، ایسے میں سرکاری اداروں کے بچے نجی اداروں کے طلبا سے کیونکر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ملک احمد خان نے کہا نجی اداروں کو چاہئے کہ تعلیمی مساوات کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔

انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں، آج آپ اپنے اپنے شعبے کی اعلٰی تعلیم لے کر فارغ التحصیل ہو رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات میں ڈگریاں اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button