Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ٹریفک بارے سیمینار

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی سیشن میں ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز نے شرکت کی، جنہیں ٹریفک اشاروں کی پابندی، مقررہ رفتار، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔

ٹریفک وارڈن سید حیدر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے نہ صرف حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے، بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

شرکاء نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button