Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہاکی لیں گے بچے اب اپنے ہاتھ میں، تربیتی و سلیکشن کیمپ قائم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام قومی کھیل ہاکی کی بحالی و ترویج اور سکول ہاکی لیگ 2022ء کے انعقاد کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت گرلز و بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لیے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں کھلاڑیوں کے تربیتی و سلیکشن کیمپ کے انعقاد اور ٹرائل کا سلسلہ جاری ہے۔

29 ستمبر تک جاری رہنے والے ان ٹرائل میں متعلقہ اضلاع کے سرکاری ہائی، ہائیر سکینڈری سکولوں، رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں اور مدارس کے سکینڈ ایئر جماعت تک کے طلباء و طالبات جن کی عمر 20 سال یا اس سے کم ہوں، اور وہ اپنے شہروں کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں، ازخود بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

تربیتی و سلیکشن کیمپ میں آنے والے تمام طلبہ کے لیے سپورٹس یونیفارم میں ہونا اور دو عدد تصاویر، ب فارم، سپورٹس کارڈ وغیرہ ساتھ لانا ضروری ہو گا

متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز ایجوکشن کی طرف سے تربیتی و سلیکشن کیمپ اور ٹرائل کے انعقاد کے لیے سلیکشن کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، جن مںں سپورٹس فوکل پرسن، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز، سلیکٹرز اور ٹرینرز کو شامل کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button