Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن : سینئر کھلاڑیوں کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن و انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر کی مشترکہ کاوش کےتحت اور بُچ انٹرنیشنل ہسپتال کی معاونت سے ملتان اور ڈیر غازی خان ڈویژن کےسینئر کھلاڑیوں کیلئے ایک تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا ۔

جس کا مقصد کھلاڑیوں میں لائف سکلز ایجوکیشن پروگرام کے تحت انکی صلاحیتوں کو بڑھانےکی نہ صرف کوشش کر رہے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کی نفسیاتی بہبود اور غذائی ضروریات پر تعلیم و تربیت بھی دی گئی۔

اس میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی 4 ڈویژنل ٹیمز میں سے 2ڈویژنل ٹیمز کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ دوسرا سیشن ملتان میں بُچ انٹرنیشنل ہسپتال کی تکنیکی اور تجربہ کار ٹیم مدیجہ رشید ،(کلینکل سائیکالوجسٹ)، ڈاکٹر پلوشہ (فزیو تھیراپسٹ)، صبا واحد (نیوٹیرشنز)۔ نادیہ فہیم (انٹی گریٹو سائیکو تھیراپسٹ) نے کیا ۔

اس سیشن میں نوید باقر (آپریشنل منیجر، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن) نے کہا کہ چیئرمین خواجہ انیس، ڈاکٹر عبدالصبور(چیف ایگزیکٹوآفیسر، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن) اور انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے طریقہ کار میں نیا پن لانے اور کھلاڑیوں کی تربیتی و جسمانی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اختراعی طریقے تلاش کئے۔

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن پہلے دن سے ہی یہ پلان کر رہی تھی کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ لائف سکلز ایجوکیشن پر ٹریننگ پروگرام بھی شروع کریں, اور یہ ایک بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم یہ لائف سکلز ایجوکیشن پروگرام شروع کر رہے ہیں, جس میں بُچ انٹرنیشنل ہسپتال ہماری معاونت کر رہا ہے یہ لائف سکلز کا جو پروگرام ہے جو کہ کھلاڑیوں کو اچھا کرکٹر بنانے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا پروفیشنل بنانے اور کامیاب انسان بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

جس سے وہ اپنی زندگی کی جسمانی، علمی، جذباتی اور سماجی ترقی میں بہت سی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں۔

ان ترقیاتی تبدیلیوں کے دوران نوجوان کیلئے لائف سکلز ایجوکیشن پروگرام سیلف بلڈنگ سیشنز کا ایک سلسلہ ہے، جو ذاتی اور سماجی ترقی کے لیے بنیادی مہارتوں پر مشتمل ہے جو نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔

ان سیشنز کے ذریعے نوجوان دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے، اپنی عزت نفس کو فروغ دینے، اور اپنے اعمال کے لیے ذمہ داریاں لینا سیکھتے ہیں ۔

جن سے کھلاڑی کامیابی اور ترقی کی راہ پر نہ صرف گامزن ہوسکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنی مثبت صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے بروئے کار لا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر پلوشہ (فزیو تھیراپسٹ)، صبا واحد (نیوٹیرشنز) نے کھلاڑی کی غذائی ضروریات کے متعلقل تفصیلی لیکچر دیا ، جس میں بتایا گیا کہ کون کون سی غذا جسمانی طور پر فِٹ رہنے کیلئے ضروری ہے اور کھیل شروع کرنے سے پہلے ، درمیان میں اور بعد میں پانی و نمکیات کا استعمال کیسے کرنا ہے ۔

مزید برآں ایسی کونسی غذائیں ہیں جو کھلاڑیوں کو انجریز سے بچاتی ہیں۔دوران میچ جب کوئی انجریز ہو جائے تو فوری طور پر کیا لائحہ عمل ہے۔

مس خدیجہ رشید ،(کلینکل سائیکالوجسٹ) اور مس نادیہ فہیم (انٹی گریٹو سائیکو تھیراپسٹ) نے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط رہنے کے طریقے اور فوائد بتائے جو کہ انکی پرفارمنس کو بڑھانے میں انتہائی ضروری ہیں۔

اس تربیتی سیشن میں نوجوان کھلاڑی ، کوچنگ ٹیم، ایس پی سی اے ٹیم و پی سی پی کے دیگر ٹرینرز نے بھی شرکت کی، اور تمام کھلاڑیوں کیلئے ایسے لیکچرز جو انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد گار ثابت ہونگے انتہائی ضروری ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button