Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کیا ۔

یہ ورکشاپ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے آرگنائز کی، اور ڈاکٹر نجم الحق نے اس پر لیکچر دیا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کوالٹی انہانسمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کی خدمات کو سراہا ، اور اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نجم الحق کا شکریہ ادا کیا، جنہو ں نے اس ورکشاپ کے لیے معاونت فراہم کی۔

کثیر تعداد میں یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچر نے شرکت کی ، اور سیر حاصل بحث پر تمام حصہ لینے والے ریسرچر نے اس ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیا۔

آج بھی ریسرچ کوالٹی پر سیمینار منعقد کیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button