غذائی ماہرین اور ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام کے حوالے سے غذائی ماہرین اور ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
جس میں انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ طلباء غذائی ماہرین اور ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر حیدر چیف ڈائٹیشن نیشنل ہیلتھ سروسز برطانیہ نے کینسر کے حوالے سے سیر حاصل گفت گو کی۔
انہوں نے اس ورکشاپ کے ذریعے شرکاء کو کیسنر کے مریضوں کی غذائی ضروریات ، سماجی مسائل اور ان کی نگہداشت کے لحاظ سے مختلف تجاویز بھی دیں ۔
انہوں نے کیس اسٹڈیز اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے شرکاء کو پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی ۔
ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ڈاکٹر ناصر حیدر کی خدمات کو سراہا، اور تمام شرکاء کو اپنے کام لگن سے کرنے اور صحت کے تمام اصولوں کو اپنانے کی بھی تلقین کی،تاکہ مستقبل میں اس طرح کے تمام موذی امراض سے بچا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اس پر ستائش کی مستحق ہے کہ اس کا کریڈٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کو جاتا ہے، جنہوں نے تھوڑے سے عرصے میں یونیورسٹی کو تحقیق و ترویج کے شعبہ میں پروان چڑھایا۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر محمو توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلا حمید ، ڈاکٹر محمد خرم افضل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹرصمیم جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ شاہد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار اورالیاس بخاری نے شرکت کی۔
شرکاء کے نزدیک اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد انہیں علم کی نئی جہتیں دکھاتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔


















