Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکول ایجوکیشن : ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کو فوری رپورٹ کرنے کا حکم

محکمہ سکولز نے ای ٹرانسفر کروانے والے اساتذہ کو فوری جوائن کرانے کا حکم دے دیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی او ز ای ٹرانسفر کرانے والے اساتذہ کو ریلیف اور جوائن نہیں کرارہے ہیں، اور ان کو سی ای اوز کے دستخط کرانے ی ہدایت کررہے ہیں۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ای ٹرانسفر کے مراسلے پر کسی قسم کے دستخط کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے فوری طور تما م اساتذہ کی جوائئنگ کرائی جائے، تمام تعلیمی افسروں کو فوری طور پر اساتذہ کو ریلیف کرنے کی ہدایت کی جائے۔




















