Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار

مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیا گیا۔

اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے ، کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اے این ایف نے خبر دار کیا ہے کہ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، لہٰذا کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button