اے ایف ایل ساوٴتھ پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائل میچز 11فروری کو ہوں گے

اے ایف ایل ساوٴتھ پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائل میچز 11فروری بروز جمعہ کو ڈسڑکٹ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد کیے جائیں گے۔
محمد جمیل کامران صدر اے ایف ایل ساوٴتھ پنجاب کے مطابق ساوٴتھ پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ساوٴتھ پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ٹرائلز میچز کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ساوٴتھ پنجاب کی تمام ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑی اور آفیشلز کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں گے۔مبارز حسن سیکرٹری ساوٴتھ پنجاب اے ایف ایل اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر جبکہ محمد باسط بروانہ۔محمد حسن شاہ اور قیصر جاوید ان کے ساتھ معاونت کریں گے۔
مصدق حنیف کو چیف ایمپائر نامزد کیا گیا ہے۔ملک عامر ڈوگر ایم این اے مہمان خصوصی جبکہ میاں جاوید قریشی صدر ڈی ایف اے ملتان۔اکمل وینس صدر اے ایف ایل ملتان۔رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ۔فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان۔ مہمان اعزاز ہونگے۔
دریں اثناء محمد جمیل کامران صدر ساوٴتھ پنجاب اے ایف ایل نے ملک عامر ڈوگر چیف وہپ قومی اسمبلی سے ملاقات کی جنہوں نے ساوٴتھ پنجاب میں اے ایف ایل کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر میاں جاوید قریشی معروف سپورٹس آرگنائزر بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ اے ایف ایل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے اس کو پرموٹ کرنے میں ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔


















