ملتان ڈویژن کے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان
پنجاب گیمز کے لیے ملتان ڈویژن کے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،73 ویں پنجاب گیمز جو کہ 24 جنوری سے 27 جنوری تک لاہور میں منعقد ہونگی۔
اس میں ملتان ڈویژن کی مختلف ٹیموں کی تشکیل کےلیے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے ٹرائلز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان گیمز میں ملتان ڈویژن کی بہترین ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے اوپن ٹرائلز منعقد کیے جارہے ہیں۔
ان ٹرائلز میں ماسوائے وہ کھلاڑی جو ایچ ای سی سے وابستہ ہیں ان کے کسی بھی ایسے ادارے سے جو کہ پاکستان اولمپکس سے الحاق شدہ ہے ان مقابلوں کے لیے اہل نہ ہونگے۔
ان ٹرائلز کے کنوئیر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر جبکہ ڈی ایس او ،اور متلقہ گیم کی ڈویژنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صاحبان سلیکشن کمیٹی میں معاونت کریں گے۔
اس سلسلہ میں ملتان ڈویژنل سپورٹس آفس میں تمام ڈی ایس او۔ کوچز کے اجلاس اور مختلف کھیلوں کی ڈویژنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صاحبان سے مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل کھیلوں کی ڈویژنل ٹیموں کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کا شیڈول جاری کیا گیا
جس کے مطابق۔
8 جنوری کو بیس بال کےٹرائلز مسلم سکول نشتر روڑ جبکہ جو جٹسو اور کراٹے کی ٹیموں کے ٹرائلز ملتان سپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہونگے۔
9 جنوری کو اتھلیٹکس میل اور فیمیل ۔ کے ٹرائلز دن ساڑھے گیارہ بجے ۔جبکہ پینٹاتھالون دن ایک بجے ۔اور کبڈی دن دو بجے سپورٹس گراونڈ زکریا یونیورسٹی ملتان میں۔ جبکہ سائیکلنگ۔ میل۔ فی میل۔ ایک بجے ڈی ایچ اے۔ملتان۔ منعقد ہونگے۔
اسی طرح دس جنوری کو تیکوانڈو دن گیارہ بجے باسکٹ بال کورٹ سپورٹس کمپلیکس ۔لان ٹینس دن تین بجے چناب کلب۔ کک باکسنگ۔ دن تین بجے جمنیزیم ملتان ۔اسکواش چار بجے سپورٹس کمپلیکس ملتان۔
اسی طرح گیارہ جنوری کو دن گیارہ بجے رگبی اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی اور دن دو بجے باکسنگ اور ووشو کے ٹرائلز اسپورٹس اسٹیڈیم خانیوال میں منعقد ہونگے۔
بارہ جنوری کو ہاکی میل دس بجے ہاکی گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس ۔دن دو بجے باسکٹ بال کورٹ میں باسکٹ بال جبکہ دن دوبجے ہی سپورٹس جمنیزیم میں میٹ ریسلنگ کے ٹرائلز ۔
اسی طرح تیرہ جنوری کو دس بجے فٹبال گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال۔ گیارہ بجے سپورٹس کمپلیکس میں والی بال۔رولر سپورٹس۔دن ایک بجے سپورٹس جمنیزیم ملتان میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میل اور فی میل۔
چودہ جنوری دن گیارہ بجے آرچری میل فی میل فٹبال گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان۔ گیارہ بجے ہی ہاکی گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی فی میل کے ٹرائلز ۔باسکٹ بال فی میل گیارہ بجے باسکٹ بال کورٹ۔ ملتان جبکہ دو بجے دن سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہینڈ بال اور جمناسٹک کی ٹیموں کی تشکیل کے لیے ٹرائلز لیے جائیں گے۔



















