Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے ٹرائلز کا انعقاد، علی ترین کی آمد

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملتان میں ویمنز کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔

پاکستان کی ویمنز چیف سلکیٹر اسماویہ اقبال کے ہمراہ نامور کرکٹ آرگنائزر علی ترین اور سدرن پنجاب کرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ٹرائلز میں پی سی بی ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان خانیوال۔ لودہراں اور مظفر گڑھ سے 80 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ ویمنز کو کھیلنے کیلئے اعتماد کا ماحول دیا تو والدین نے مثبت رسپانس دیا۔

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم سندھ کے ساتھ لاہور میں میچ کھیلے گی۔سدرن پنجاب کی ایج گروپ کے لحاظ سے گرلز کرکٹ ٹیمیں بھی بنائی جائیں گی تربیت بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرلز کرکٹ کی پروموشن کیلئے مربوط ترتیب دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا کہ کہ میرے لیے یہ ایک اہم دن ہے کہ اسی گراؤنڈ پر میں نے کھیلنا سیکھا اور اج پی سی بی چیف سلیکٹر کی حیثیت سے خود ٹرائلز لینے کیلئے آئی ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج گرلز ٹیلنٹ کے مابین سخت مقابلہ ہے اور کھیلنے کی بہترین سہولیات بھی میسر ہیں۔

سی ای او سدرن پنجاب کرکٹ ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی کرکٹر کو کھیلنے کیلئے جدید سہولیات اور گھر جیسے تحفظ والا ماحول فراہم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button