Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کرکٹر سمیر منہاس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

قومی انڈر 19 کرکٹر سمیر منہاس کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان میں کرکٹ سے وابستہ ، کوچنگ اسٹاف، سابق کرکٹرز شریک ہوئے۔

شرکت کی تقریب کا مقصد نوجوان اوپنر بیٹر سمیر منہاس کی انڈر 19 سطح پر شاندار قومی و بین الاقوامی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، سمیر منہاس نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف اہم میچز میں قیمتی رنز اسکور کیے۔

گروپ مرحلے کے ایک میچ میں سمیر منہاس نے 74 ناٹ آؤٹ رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ سپر سکس مرحلے میں بھی انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70 سے زائد رنز اسکور کیے، اس سے قبل انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی سمیر منہاس کی کارکردگی غیر معمولی رہی، جہاں انہوں نے ایک میچ میں 177 ناٹ آؤٹ جبکہ فائنل سمیت دیگر اہم مقابلوں میں 172 رنز اور ایک نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ایشیا کپ میں ان کی مجموعی کارکردگی میں دو سنچریاں اور ایک ففٹی شامل تھیں۔

تقریب میں بریگیڈیئر نادر، رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ، کاشف منہاس، پروفیسر جاوید احمد، شاکر حسین شاکر او ر دیگر نے شرکت کی اور سمیر کی کارکردگی کو سراہا۔

اس سے قبل سمیر کو ڈھول کی تھاپ پر پنڈال لایا گیا اور تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button