Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں ٹنور ٹریک اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا

ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت تعینات اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، چھ سال بعد اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، چھ سال بعد اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ٹی ٹی ایس پروفیسر کی تنخواہ چار لاکھ چھبیس ہزار، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ تین لاکھ چوراسی ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ تین لاکھ پنتالیس ہزار روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ٹی ٹی ایس تنخواہوں میں اضافہ کی مد میں تین ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد خرچ نہ کئے جائیں، وزارت تعلیم نے جولائی کے مہینے میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کی تھی۔


















