افغانستان صورتحال: پاکستان اور ترکی نے سرجوڑ لئے

وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلی فون کیا، جس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغانستان کی بدلتی صورتحال پر ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کے موجودہ حالات پر بات چیت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ افغانستان سےعالمی سفارتی عملے کے انخلاء کیلئے تعاون فراہم کر رہے ہیں جب کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کیا ہے جس میں حالات کاجائزہ لیں گے۔
وزیراعظم نے افغان صورتحال بہتر بنانےکیلئے ہر ممکن تعاون کےعزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔
اس سے قبل صدر اردوان نے نیوی کے بحری جہاز ملجم کی پاکستان سپردگی کےحوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں ،ترک عوام پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام کا ملک پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن خطےاورپاکستان کےلئے ضروری ہے



















