Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پرائیویٹ سکولوں کو اجاڑ دیا، 20 فیصد طلبا سکول چھوڑ گئے

کورونا کی نے متعدد شہریوں کو بے روزگار کردیا، 20 فیصد بچے پرائیویٹ سکولز چھوڑ گئے ، جبکہ 9 فیصد پرائیویٹ سکولز بند ہوگئے۔

والدین کی جانب سے فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے 20 فیصد طالبعلم سکول چھوڑ گئے ہیں، جبکہ اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث 9 فیصد پرائیویٹ سکولز بند ہوگئے ہیں۔

والدین نے فیس زیادہ ہونے کے باعث اے اور بی کیٹیگری سکولوں سے بچے ہٹا لیے ہیں، سی کیٹگری سکولوں میں بھی بچوں کی 7 فیصد حاضری کم ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ اے اور بی کیٹیگری کے سکولوں میں 20 فیصد بچے سکول آنا چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری طرف سرکاری سکولوں میں 20 روپے ماہانہ فیس ہونے کی وجہ سے بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث گزشتہ سال صرف 71 دن کیلئے سکولوں کو کھولا گیا،ابھی بھی بچے ہفتہ میں صرف 2 دن سکول جا رہے ہیں، کورونا کے باعث روز گار نہیں ہے، نجی سکولز کی ہزاروں روپے فیسیں کہاں سے بھریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button