Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ریجن : خراب میٹروں کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئے

میپکو ریجن میں خراب میٹرز9ماہ بعد بھی تبدیل نہ
ہوسکے‘تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی جن میں ایک لاکھ98ہزار613سنگل فیز میٹرز جبکہ 3723تھری فیز میٹرز شامل ہیں۔
بھاری ایوریج بلوں وڈیڈیکشن بلوں کے باعث بے قصور صارفین میپکو دفاتر میں اپنی حالت زار بتاتے ہوئے رونےلگ گئے۔
سابق سی ای او میپکو انجینئر اکرام الحق کی نا
اہلی و لاپروائی کے باعث میپکو ریجن میں جہاں نئے کنکشن شدید التوا کاشکار ہوئے وہاں خراب وجلے میٹرز بھی تبدیل نہیں کئے گئے ، اب 9ماہ ہوگئے ہیں اور صارفین کو مسلسل ایوریج و ڈیڈیکشن بل بھجوائے جا رہے ہیں۔

ملتان سرکل میں 22000‘.ڈیرہ سرکل 17000‘وہاڑی سرکل 20000‘بہاولپور34900‘ساہیوال24613‘رحیم یار خان 26000‘مظفر گڑھ 31000‘ بہاولنگر 17500‘ خانیوال میں 14500 سے زائدتھری فیز و سنگل فیز
میٹرز تبدیل نہیں ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق سابق سی ای او انجینئر اکرام الحق کے دور میں بجلی کے میٹرو ں سمیت میٹریل کی خریداری میں مبینہ گھپلے ہوئے‘ من پسند کمپنی کو ٹینڈر دلوائے ،مگر کرپشن بے نقاب ہونے پر
ٹینڈرز کینسل کرنا پڑے۔
ذرائع کے مطابق خراب میٹرز اس لئے تبدیل نہیں کئے
جا رہے، کیونکہ میٹروں پر ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کی آڑ میں بے قصور صارفین کو ایوریج بل بھجوانے کا نیا ظالمانہ فارمولہ تیار کیا گیا ہے ،جس کے مطابق
ایوریج یونٹس چارج کرنے کی آڑ میں صارفین کو انتہاکی حد تک اووربلنگ کی جا رہی ہے۔

سردیوں میں جس صارف کا پنکھا بھی نہیں چلتا تو اسے بھی کم از کم 300یونٹس چارج کئے جار ہے ہیں۔میپکو کے مختلف افسروں نے بتایا کہ ہمارے لئے دفتروں میں بیٹھنا دوبھر ہوچکا ہے۔ غریب و بے قصور صارفین بھاری ایوریج بلوں کے باعث میپکو دفاتر میں زاروقطار روتے ہیں‘غریبوں کی آنسوؤں کی جھڑی لگ جاتی ہے لیکن ہم کیا کریں‘ہمارے پاس میٹرز ہی نہیں
ہیں۔

اس حوالے سے میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سی ای او اکرام الحق نے صارفین پر بد ترین مظالم کئے اور ان کا مالی استحصال کیا اور پریشان کئے رکھااور ریٹائر ہوکر صارفین کی بددعاؤں میں ہی رخصت ہوگئے۔

مگر موجودہ سی ای او اللہ یار بھروانہ نے چارج لینے کے بعد جہاں نئے کنکشنوں کے جلد از جلد اجراء کی ہدایت کی ہے تو وہاں خراب وجلے میٹرز بھی فوری تبدیل کرنے کی حکمت عملی اپنا لی ہے۔امید ہے کہ بہت جلد صورتحال بہترہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button