فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد کا ایجوکیشن سیکرٹریٹ کا دورہ
,برطانوی ادارہ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد کا ایجوکیشن سیکرٹریٹ کا دورہ،
سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور سے ملاقات، تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق برطانوی ادارہ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ایک وفد نے ہیڈ آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ / فرسٹ سیکرٹری مسٹر گراہم گس کی قیادت میں ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کیا،
ہیڈ آف ایجوکیشن/فرسٹ سیکرٹری کم بریڈ فورڈ سمتھ، ایجوکیشن ایڈوائزر صائمہ انور، ایس آر او پروگرام منیجر سہیل واجد، ڈپٹی پروگرام منیجر مریم خان اور سوشل ڈویلپمنٹ ایڈوائزر آمنہ خالد پر مشتمل وفد نے دورے کے دوران سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور سے ملاقات کی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے وفد کے اراکین کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام تعلیمی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔