Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکار کی بڑی وارننگ جاری

دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے قانونی ورثاء کے حق میں او ایس ڈی کی پوسٹوں کی تخلیق کے حوالے سے نامکمل کیسز میں تاخیر کرنے والوں کو آخری وارننگ جاری کردی گئی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہا متعدد ایجوکیشن آفس کی جانب سے متوفی سرکاری ملازم کے قانونی ورثاء کے سلسلے میں او ایس ڈی کی آسامیاں بنانے کے لیے مختلف کیسز کو آگے بھیجنے میں خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ہےز جس کی وجہ سے نہ صرف ایسے کیسز پر کارروائی میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ مختلف قانونی فورمز میں محکمے کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

اس لئے ان افسروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس طرح کے کیسز جمع کرواتے وقت تمام ضابطہ اخلاق کو مکمل کرنے / مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی پر مکمل ہوم ورک کیا جائے۔

صحیح تاریخ پیدائش، ریٹائرمنٹ کی تاریخ وفات، قانونی ورثاء کا نام، مخصوص متوفی سرکاری ملازم کا نام، خاص طور پر تعیناتی کی جگہ کا نام چیک کریں، اس کام کو ترجیح بنیادوں پر دیکھا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button