Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں کتب کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا

صوبے بھر میں حکومتوں کی تبدیلی کی وجہ سے محکمہ سکول بھی سست روی کا شکار ہوگیا، تاحال مفت کتابوں کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ۔

چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابیں طلباء کو دستیاب نہیں، جبکہ تقریباً آدھا تعلیمی سال گزر چکا ہے۔

پہلے کہا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں کتب فراہم کردی جائیں گی، مگر ایسا نہ ہوا اب یکم اگست سے کلاسز شروع ہوچکی ہیں مگر کتب نہیں ۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبا کو کیا پڑھائیں ؟ سلیبس موجود نہیں ۔

اس کوتاہی کا کون ذمے دار ہے ہم پر کام کا دباو بڑھتا جارہا ہے، جتنی تاخیر ہوگی طلبا کا اتنا نقصان ہوگا ۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے کتب کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button