Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورکشاپس، ہوٹلز اور بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت

پنجاب حکومت نے مزدور بچوں ،ورکشاپس، ہوٹلز اور بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت جاری کردیں۔

جاری مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بچے کو مزدوری میں ملوث نہ کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ان محنت کش اور محروم بچوں کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، شناخت شدہ بچوں کو باقاعدہ طور پر اسکولوں میں داخل کیا جائے گا، اور اگر ان کی عمر زیادہ ہے تو انہیں شام کی کلاسز میں داخلہ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ بچوں کی نگرانی اور ان کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کے لیے مؤثر میکانزم تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ان احکامات پر مکمل عملدرآمد کے لیے اسکول سربراہان
، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button