Breaking NewsEducationتازہ ترین
زرعی یونیورسٹی میں داخلے شروع
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں خالی نشستوں پر داخلہ کھول دیا گیا ہے۔
خواہشمند طلباوطالبات چار سالہ بی ایس پروگرامز ایگریکلچر، اینوائرمنٹل سائنسز ، پولٹری سائنسز، اینیمل سائنسز، زوالوجی، پبلک ہیلتھ، ایگریکلچر ریسورس اکنامکس، ہوم اکنامکس میجر سبجیکٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ایگرو انڈسٹریل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے آنلائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
داخلہ درخواست آنلائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر ہے۔