Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان میں زیر زمین پانی کی مقدار میں تیزی سے کمی؛ زرعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، بین الاقوامی جریدے میں انکشاف

پاکستان میں زیر زمین پانی کی مقدارمیں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے، اوراس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قدرت کے دیئے ہوئے عطیہ کابے دردی کے ساتھ استعمال کیا۔

ان خیالات کااظہار نامور زرعی سائنسدان جمشید اقبال چیمہ نے پانی کی آلودگی کے حوالے سے اپنے ایک تحقیقی مقالے میں کیا ، جو بین الاقوامی ریسرچ جرنل بائیومیڈ انٹرنیشنل میں شائع ہوا ہے ۔

جریدے میں دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق قیام پاکستان کے وقت پاکستان میں زیرزمین پانی کی مقدار 5600 کیوبک میٹرفی کس تھی جو1951ءمیں 406 فیصد کم ہوکر 5260کیوبک میٹر فی کس رہ گئی ۔

2010ءمیں یہ مقدار 1038کیوبک میٹر تھی ، اور اگر اسی رفتار سے پانی کی مقدار کم ہوتی رہی توماہرین کے مطابق پاکستان میں 2025ءتک یہ مقدار 660 کیوبک میٹراور 2050ء تک صرف 575 کیوبک فٹ رہ جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button